شراب کاروباری اور سابق بی جے پی ایم پی وجے مالیا نے مودی حکومت کے دعووں کی پول کھول دی
لندن،19جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)منی لانڈرنگ کیس میں مفرور قرار دئے جا چکے کاروباری وجے مالیا کو لندن میں ایک کتاب کے رسم اجرا پروگرام میں دیکھے جانے کے بعد تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔اس معاملے میں وجے مالیا نے کہا ہے کہ میں بن بلائے جانے والوں میں سے نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ پروگرام میں مدعو تھے۔اس پروگرام میں ہندوستان کے ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔جمعرات کو لندن اسکول آف کامرس کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام میں سہیل سیٹھ کی ایک کتاب کا رسم اجرا کیا گیا۔اس پروگرام میں ہندوستان کے ہائی کمشنر نوتیج سرنا شامل ہوئے تھے جس میں مالیا بھی دیکھے گئے تھے،اس کے بعد وزارت خارجہ نے کل وضاحتی بیان جاری کیا تھا کہ مالیا پروگرام کے منتظمین کے مدعو مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں تھے۔مہمانوں کی فہرست میں شامل نہ ہونے کے دعووں کے درمیان مالیا نے ٹوئٹ کیا کہ میں اپنی زندگی میں کبھی بغیر بلائے کہیں نہیں گیا، میں بغیر بلائے جانے والوں میں نہیں اور ایسا کبھی نہیں کروں گا۔وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ جب ہائی کمشنر نے سامعین کے درمیان مالیا کو دیکھا تو وہ اپنے تبصرے کے فورا بعد اسٹیج اور پروگرام مقام سے چلے گئے تھے۔پروگرام شروع ہونے کے بعد داخل ہونے والے مالیا نے ٹویٹ کیا کہ میں اپنے دوست مصنف کے لئے گیا تھا،اپنی بیٹی کے ساتھ پرسکون بیٹھا اور باتیں سنی،اس کے بعد نیوز چینل اخبارات ناپسندیدہ قیاس آرائیاں لگانے لگیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی ثبوت نہیں، کوئی چارج شیٹ نہیں،ان تمام دعووں سے پہلے کیا مجھے میرے قانونی طریقہ استعمال کرنے کا موقع نہیں دیا جانا چاہئے؟ بہت نامناسب ہے۔یہ پتہ چلنے کے بعد سوشل میڈیا میں ہلچل مچ گئی کہ سہیل سیٹھ کی نئی کتاب کے رسم اجرا کے موقع پر سرنا مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے جبکہ مالیا بھی سامعین کے ساتھ موجود تھے۔